پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم کو گھر بھیجنے پر ٹرین مارچ اور احتجاج کی تجویز، قمر زمان کائرہ

 اسلام آباد(بیوروچیف) وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو گھر بھیجنے پر یوسف رضا گیلانی کے ٹرین مارچ اور احتجاج کی تجویز پر پارٹی میں مختلف تجاویز سامنے آئی ہیں تاہم حتمی فیصلہ قیادت کریگی۔ اسمبلیوں کی مدت بڑھانے کا معاملہ زیر غور نہیں ، عام انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔
اسلام آباد میں کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ سوئس حکام کو خط لکھنے کے معاملے پر، پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں۔
قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا شیخ رشید غیر پارلیمانی اور گالم گلوچ کی زبان بند کریں ،وہ نواز شریف سے علیحدگی اختیار کر کے ہیجان کا شکار ہیں۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا بلوچستان پر قائم کمیٹی نے ابتدائی رپورٹ پیش کر دی ہے ، تاہم حتمی سفارشات کیلئے کابینہ سے کچھ وقت مانگا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہندو برادری کی ملک چھوڑنے کی باتیں بے بنیاد ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا سرکاری ملازمین کو اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، اس کیلئے قانون سازی بھی کرنا پڑی تو کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ توانائی بحران پر عید کے بعد خصوصی اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  سیالکوٹ: بوسنیا پاکستان کے ساتھ مظبوط تجارتی تعلقات استوار کرنے کا خواہاں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker