پاکستانتازہ ترین

کالاشاہ کاکو:اتحاد کیمیکلز کی بوسیدہ عمارت کے ملبہ سے کروڑوں روپے کا قیمتی پارہ نکلنےکی اطلاع

kala sha kakuکالاشاہ کاکو(مانیترنگ سیل)اتحاد کیمیکلز کی بوسیدہ عمارت کے ملبہ سے کروڑوں روپے قیمتی پارہ نکلنے کی اطلاع پر سینکڑوں افراد نے جی ٹی روڈپر ڈیرے ڈال لئے ، کئی خاندانوں کی موجیں ،فیکٹری انتظامیہ نے مزید ملبہ روک لیا، جی ٹی روڈ پر رش کی وجہ سے حادثہ میں کئی افراد زخمی ۔بتایا گیا ہے کہ جی ٹی روڈ کالاشاہ کاکو پر قائم اتحادکیمیکلز کی بوسیدہ عمارت گرنے سے گذشتہ برس 3مزدور ہلاک ہوگئے جس کے سبب حکومتی اداروں کے احکامات پر بوسیدہ اور پرانی عمارتیں مسمار کرکے ملبہ مختلف خالی پلاٹوں میں پھنکا جارہا ہے۔گذشتہ دنوں ملبہ میں سے قیمتی پارہ کی اطلاع ملنے پر علاقہ بھر سے سینکڑوں افراد نے پارہ تلاش کرنے کیلئے ملبہ خریدنا شروع کردیا ہے۔ جن افراد کے پلاٹ میں ملبہ پھینکا گیا ہے وہ 200سے 500روپے فی بوری کے حساب سے مٹی فروخت کررہے ہیں ۔پارہ تلاش کرنے والوں کے مطابق مٹی کو پانی میں ڈال پر پارہ الگ کیا جاتا ہے جسے جیولر خرید رہے ہے۔ اس تک مختلف افراد لاکھوں روپے کا پارہ فروخت کرچکے ہیں ۔اس بات کا علم ہونے پر فیکٹری مالکان نے مزید ملبہ باہر پھینکا چھوڑ دیا ہے جبکہ گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے تاجر نے مذکورہ ملبہ کو 2کروڑ روپے میں خریدنے کی آفر بھی کی ہے۔جی ٹی روڈ پر ملبہ کی جگہ پر شدید رش ہونے کے سبب حادثات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے جس کے سبب اب تک کئی افراد زخمی ہوچکے ہیں ۔تاحال لوگوں کی بڑ ی تعداد اپنی قسمت آزمانے کیلئے کالاشاہ کاکوکا رخ کررہی ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button