پاکستانتازہ ترین

ڈاکٹرطاہرالقادری کےاستقبال کیلئےاسلام آباد سے پیدل بزرگ کالاشاہ کاکوپہنچ گیا

lahoreکالاشاہ کاکو(نامہ نگار) ڈاکٹر طاہر القادری کے استقبال کیلئے مینار پاکستان لاہور جانے کیلئے اسلام آبادسے پیدل آنیوالا 80سالہ بزرگ کالاشاہ کاکو پہنچ گیا ۔جہاں پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی نائب صدر ماسٹر مراد علی ، تحریک منہاج القرآن کے حافظ محمد رفیق عاقب کی قیادت میں کارکنان کی بڑی تعداد نے پھولوں کی پتیوں سے قافلے کا استقبال کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 80سالہ غلام حیدر بٹ کا کہنا تھا کہ انہوں نے قیام پاکستان کیلئے لاتعداد قربانیاں دی ، خاندان کے کئی افرادشہادت نوش کرگئے مگر روایتی سیاستدانوں نے پاکستان کو فلاحی اسلامی ریاست نہیں بننے دیا۔ اب 23دسمبر کو ڈاکٹر محمد طاہر القادری ایک انقلابی ایجنڈا پیش کرنے جارہے ہیں ان سے اپنی والہانہ عقیدت کا ثبوت دینے کیلئے 1دسمبر کو اسلام آبادسے روانہ ہوا تھا 23دسمبر کو مینار پاکستان میں ہونیوالے تاریخی جلسہ میں شرکت کرونگا۔ قافلہ میں غلام حیدر بٹ، بابا محمد انور،طلحہ بٹ، طلال بٹ و دیگر کارکنان شامل ہیں۔قافلہ کالاشاہ کاکو میں مختصر قیام کے بعد لاہورروانہ ہوگیا

یہ بھی پڑھیں  سیالکوٹ: الوداع2013ء سال کے آخری روز بارش سے سردی کی لہر میں اضافہ لوگ گھروں میں قید، آخری دن سورج طلوع نہ ہوا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker