تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:ڈومی سائل برانچ کے کلرک محمد نواز نے سائلوں سے بدتمیزی اپنا وطیرہ بنا لیا

بہاولنگر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) بہاولنگر:ڈو می سائل برانچ کے رنگیلے کلرک محمد نواز نے سائلوں سے بدتمیزی کو اپنا وطیرہ بنا لیا اور دیدہ دلیری سے رشوت وصول کرنے میں مصروف افسران کی خاموشی لمہ فکریہ تفصیلات کے مطابق ڈومی سائل برانچ کا انچارج چوہدری نواز نے ضلع بھر کے بننے والے ڈومی سائلوں سے روزانہ ہزاروں روپے کمانے میں مصروف جبکہ ضلع کی پانچوں تحصیلوں میں اپنے ٹاؤٹوں کے زریعے ڈومی سائل جمع کرتا ہے جب کہ برانچ میں سینکڑوں جعلی ڈومی سائل بنائے گئے جن کا برانچ میں ریکارڈ ہی نہ ہیں موصوف چوہدری نوا ز نے ارجنٹ ڈومی سائل کا تین ہزار جبکہ پانچ دن میں بنانے کا ایک ہزار اور ایک ہفتے میں بنانے کا پانچ سو مقرر کر دیا ۔مذکورہ کلرک کی کرپشن کی خبریں شائع ہونے پر موصوف نے ڈیمی اخباروں میں سب اچھا کی خبریں شائع کروانی شروع کر دی ۔جب موقف جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا تو چوہدری نواز حواس باختہ ہو گیا اور کہا کہ افسران کے خرچہ جات بھی برداشت کرنے پڑتے ہیں مال پانی لینا میری مجبوری ہے میر ا کوئی کچھ نہیں کر سکتا میں اوپر تک حصہ دیتا ہوں شہریوں نے ڈی سی او عاصم اقبال سے مطالبہ کیا ہے کہ کرپٹ کلرک کو فوری تبدیل کیا جائے اور برانچ کے رریکارڈ کی تحقیقات کرکے انکوائری کی جائے اور کسی ایماندار کلرک کو تعیناتی کیا جائے

یہ بھی پڑھیں  فقیروالی:کالاباغ ڈیم پاکستان کی خوشحالی اور بقا ء کا ضامن منصوبہ ہے،سروے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker