پاکستانتازہ ترین

کلا شنکوف کی موت نزدیک

Mikhail-Kalashnikovماسکو(ڈیسک رپورٹر)  دنیا میں سب سے زیادہ ہلاکتوں کا سبب بننے والے ہتھیار کلاشنکوف کے موجود میخائل کلاشنکوف پر موت کے سائے منڈلانے لگے ہیں۔ میخائل کلاشنکوف 93 سال کی عمر میں اب ایک اسپتال کے انتہائی نگہہ داشت کے یونٹ میں داخل ہیں۔ روس میں لےجنڈ کا درجہ رکھنے والے مسٹر کلاشنکوف اس سال مارچ کے مہینے سے بیمار ہیں اور اب ان پر مستقل غنودگی کی کیفیت طاری ہے۔ چنانچہ دنیا میں سب سے زیادہ ہلاکتوں کا سبب بننے والے اس ہتھیار کے خالق پر بھی موت کے سائے منڈلا رہے ہیں۔  بیماری سے قبل ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنی اس ہلاکت خیز ایجاد کے خوفناک استعمال پر دکھ کا اظہار بھی کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر اُنہیں معلوم ہوتا کہ کلاشنکوف اتنی خونریزی کا باعث بنے گی تو وہ اُسے کبھی نہیں بناتے۔ یاد رہے کہ گوریلا جنگ کے لیے دنیا میں سب سے کامیاب ہتھیار کلاشنکوف کو ہی قرار دیا جاتا ہے جو اپنے وزن اور کارکردگی کے حوالے سے اب بھی دیگر ہتھیاروں سے ممتاز ہے۔

یہ بھی پڑھیں  بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج 8 دسمبر کو پاکستان آئیں گی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker