تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:مستقبل قریب میں کلثوم سوشل سیکورٹی ہسپتال میں آئی سی یوکاقیام عمل لایاجائیگا

اوکاڑ ا﴿ بیورورپورٹ﴾مستقبل قریب میں کلثو م سوشل سیکورٹی ہسپتال اوکاڑا میں محنت کش طبقہ کی سہولت کے پیش نظر آئی سی یو کاقیام عمل میں لایا جائیگا ان خیالات کا اظہارکمشنر سوشل سیکورٹی پنجاب ڈاکٹر ساجد یوسفانی نے کلثوم سوشل سیکورٹی ہسپتال میں جاری انسداد ڈینگی مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد سوشل سیکورٹی سٹاف ایسوسی ایشن کے ڈویژنل صدررانا سلیم زاہد کی سربراہی میں ملنے والے عہدیداران  کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ کمشنر سوشل سیکورٹی نے سٹاف ایسوسی ایشن کے دیگر مطالبات جن میں ریٹینی سٹاف نرسز کو ریگولر اور مذکورہ ہسپتال میں دوران ملازمت انتقا ل کرجانے والے ایک مالی کے بیٹے کو ملازمت دئیے جانے کے فوری احکامات صادر کئے اور لیوان کیشمنٹ پر غور کاوعدہ کیا ۔اس موقعہ پر سٹاف ایسوسی ایشن کے ڈویژنل صدرنے یقین دلایاکہ ہم دکھی انسانیت کی بہترین خدمت کے جذبے کے تحت ہر مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ ہیں۔ اس سے قبل کمشنر سوشل سیکورٹی پنجاب نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر جمیل حسین ، ڈی ایم ا یس ڈاکٹر ذوالفقار علی اوردیگر سٹاف کے ہمراہ ڈینگی وارڈ، جدید آلات سے مزین لیبارٹری ،ایکسرے روم اور آپریشن تھیٹر کا معائنہ کیا ہسپتال میں بہترین صفائی اورمعیار کوبرقرار رکھنے پر اورڈینگی بخار کیلئے احتیاطی تدابیر پر مشتمل بینرز لگانے اور عوا م کوڈینگی مہم سے آگاہی کے پمفلٹس فراہم کرنے پر عملے اور ڈاکٹروں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا#

یہ بھی پڑھیں  ستم اورشکم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker