پاکستانتازہ ترین

بیگم کلثوم نواز کی آج چوتھی برسی منائی جارہی ہے

لاہور(پاک نیوز)سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی آج چوتھی برسی منائی جارہی ہے۔مشرقی روایات کی علم بردار بیگم کلثوم نواز جنہیں دنیا سے رخصت ہوئے چار برس بیت گئے۔بیگم کلثوم نواز نے 1950 میں لاہور کے ایک کشمیری گھرانے میں جنم لیا، مشہور زمانہ گاما پہلوان ان کے نانا تھے۔نوازشریف اور بیگم کلثوم نواز کی شادی 1971 میں ہوئی، کلثوم نواز پاکستان کی پہلی خاتون ہیں جنہیں تین بارخاتون اول رہنے کا اعزاز ملا۔بیگم کلثوم نواز اپنے شوہر نواز شریف کی زندگی، سیاست اور پارٹی کے اہم فیصلوں میں بھی بھرپور کردار ادا کرتی رہیں، وہ پرویز مشرف کے آمرانہ دورمیں سیاسی میدان میں ڈٹ کر کھڑی رہیں۔نواز شریف کی نااہلی کے بعد 2017 میں کلثوم نواز نے این اے 120 سےضمنی الیکشن بھی جیتا۔کلثوم نوازکینسر کے مرض میں مبتلا ہوئیں تو انہیں علاج کیلئے لندن لے جایا گیا، جہاں وہ 11 ستمبر 2018کو خالق حقیقی سے جا ملیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button