تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ میں ایک مرتبہ پھر کم عمری کی شادی ناکام بنا دی گئی

چنیوٹ (بیورو رپورٹ) ضلع چنیوٹ میں ایک مرتبہ پھر کم عمری کی شادی ناکام بنا دی گئی ۔تھانہ بھوانہ پولیس کا کم عمر جوڑے کی شادی کی تقریب پر چھاپہ دلہن کا والد گرفتار باقی افراد فرار ہوگئے ۔بتایا گیا ہے کہ چنیوٹ کی تحصیل بھوآنہ میں پولیس نے کم عمر جوڑے کی شادی رکوا دی بھوآنہ کے علاقے چک 187 حاکمے والا میں نابالغ جوڑے کی شادی کی جا رہی تھی۔دلہن نمرہ بی بی دختر شیر محمد کی عمر فارم ب کے مطابق 13سال ہے جبکہ دولہا شان حیدر ولد پرویز اقبال کی عمر 12 سال ہے پولیس کے مطابق دولہا ساتویں کلاس کا طالب علم ہے جو قریبی گاؤں کے ہائی سکول میں زیر تعلیم ہیاطلاع پر ایس ایچ او تھانہ بھوآنہ محمد افضل نے کاروائی کی اور شادی رکوا دی اور دلہن نمرہ کے والد کو گرفتار کرکے کاروائی شروع کر دی دولہے شان کا والد پرویز اقبال مقامی پولیس میں نائب قاصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو: جماعت اسلامی ضلع قصور کی عید ملن پارٹی 2 نومبر کو ہوگی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker