تازہ ترینعلاقائی

مسجد، مندر، گرجا کوئی عبادت گاہ محفوظ نہیں ہے ،رائے الیاس احمد خان

kamaliaکمالیہ(مانیٹرنگ سیل) سٹی صدر پاکستان پیپلز پارٹی کمالیہ رائے الیاس احمد خان نے کہا ہے کہ مسجد، مندر، گرجا کوئی عبادت گاہ محفوظ نہیں ہے۔ انسانی زندگی کی قیمت نہ ہونے کے برابر ہے۔ دہشت گرد جب چاہتے ہیں اور جہاں چاہتے ہیں اپنی کارروائی کرتے ہیں۔ ایس الگتا ہے کہ حکومتیں ان دہشتگردوں کے سامنے بے بس ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ حکومت پختونخواہ کی ہو یا مرکز کی دہشت گردوں کے سامنے بے بس نظر آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی یہ کاروائیاں کرنے ولاے نہ تو معاشرے میں کسی مثبت تبدیلی کے لیے جد و جہد کر رہے ہیں اور نہ ہی ان کا تعلق اسلام جیسے محبت، رواداری اور اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرنے والے مذاہب سے ہے۔ یہ دہشت گرد صرف اور صرف افرا تفری پھیلانے اور پاکستانی معاشر کو درہم برہم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسا محصوس ہوتا ہے کہ اس طرح کی کاروئیاں کرنے والے گروہ ، پاکستان کو بین الاقوامی برادری میں تنہا کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  کراچی:آرمی چیف کی کراچی میں فوجی عدالتوں کی تعداد بڑھانے کی منظوری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker