تازہ ترینعلاقائی

عوام کو بے وقوف بنایا جارہا ہے یہ لوگ سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار تو کریں، رانا غلام مصطفی منج

کمالیہ (نامہ نگار) دونوں سیاسی پارٹیوں کا سپریم کورٹ کے باہر ہر روز کا تماشا اور ایک دوسرے کامیڈیا پر آکر ذاتیات کی بوچھاڑ کرناسپریم کورٹ کے تصدق کی پامالی ہے اور عوام کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے یہ لوگ سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار تو کریں اِن خیالات کا اظہار چیرمین پاکستان مسلم اتحاد رانا غلام مصطفی منج نے ہمارے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا ملک کی دونوں بڑی سیاسی جماعتیں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف پاناما کیس کی سماعت سن کر اپنے اپنے مختلف قسم کے بیانات سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا پر آکر دینا شروع کر دیتے ہیں ایسے لگتا ہے کہ یہ لوگ میڈیا پر آکر عوام کو بے وقوف بناتے ہیں اِن کو سپریم کورٹ کے تقد س کا خیال رکھنا چاہیے کیونکہ سپریم کورٹ پاکستان کا سب سے بڑا ادارہ ہے لہٰذا دونوں جماعتوں کو سپریم کورٹ کی سماعت سن کر باہر آکر مختلف قسم کے بیانات سے ایک دوسرے کی ذاتیات پر الفاظ کسنا اچھی روائیت نہیں اس سے پاکستان کی سیاست کے ساتھ ساتھ ملک اور عوام کی بدنامی ہوتی ہے اور عالمی میڈیا پر ملک و قوم کی عزت نہیں ہوتی لہٰذا جب تک سپریم کورٹ اس کیس کا فیصلہ نہ سنا دے کسی بھی سیاسی پارٹی کو کسی بھی قسم کا بیان نہیں دینا چاہیے اور کسی کی ذاتیات پر کوئی سوال نہیں کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں  کمالیہ:چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل کے زیراہتمام یوم دفاع پاکستان کی ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker