تازہ ترینعلاقائی

کمالیہ: زمیندار کی ساتھیوں کے ہمراہ مزدور کی بیٹی سے زیادتی

کمالیہ( نامہ نگار)نواحی علاقہ 187گ ب میں زمیندار کی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ 16سالہ مزدور کی لڑکی سے زیادتی ،مقدمہ درج ہونے باوجود پانچویں روز بھی ملزمان گرفتارنہ ہوسکے،ملزمان بااثر ہیں دھمکیوں سے مقدمہ کو دبانا چاہتے ہیں،ورثاء کا پریس کلب میں احتجاج۔تفصیلات کے مطابق پانچ روز قبل نواحی علاقہ 187گ ب میں زمیندار محمد انور وغیرہ چار ملزمان نے مزدور کی 16سالہ بیٹی ساجدہ بی بی کو کھیتوں میں جاتے ہوئے اغوا کیا اور اس دوران بیٹی کی والدہ کو گن پوائنٹ پر ہراساں کرتے ہوئے جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیں اور مزدورکی بیٹی کو اغوا کرکے لے گئے اور محمد زوار نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا ۔شوروغل پر اہل دیہہ موقع پر پہنچ گئے اور ملزمان موقع سے فرار ہوگئے اس حوالہ سے مقدمہ کے مدعی متاثرہ لڑکی کے بھائی محمد طارق نے میڈیا کو بتایا کہ ملزمان بااثر ہیں اور علاقہ میں خوف وہراس قائم کیے ہوئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ وقوعہ کے بعد انہیں مختلف حوالوں سے دھمکیاں دی جارہی ہیں تاکہ مقدمہ کی پیروی نہ کی جاسکے انہوں نے وزیراعلیٰ پنجا ب اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلائی جائے اور ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے اس حوالہ سے تفتیشی اے ایس آئی راؤ ناصر نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے اور ملزمان کی گرفتاری آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں  کینٹ میں دھاندلی کاپروپیگنڈا جھوٹ کاپلندہ ہے۔ناصراقبال خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker