تازہ ترینعلاقائی

کمالیہ: شادی کی تقریب میں فائرنگ، 2 افراد شدید زخمی

کمالیہ (نامہ نگار) مقامی شادی ہال میں شادی کی تقریب میں فائرنگ، 2 افراد شدید زخمی ، تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل،بھگدڑ مچنے سے مزید درجنوں باراتی زخمی ، فائرنگ کرنے والا شخص فرار۔ تفصیلات کے مطابق کمالیہ کے نواحی گاؤں 739 گ ب کے نمبر دار ندیم عباس کی شادی کے سلسلہ میں بارات عثمانیہ شادی ہال میں پہنچی ، بارات پہنچنے پر باراتیوں کی جانب سے شدید ہوائی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجہ میں دو باراتی اختر عباس اور قمر شدید زخمی ہو گئے۔ جبکہ فائرنگ کے بعد بھگدڑ مچنے کی وجہ سے درجنوں مزید باراتی بھی زخمی ہوئے۔ فائرنگ کرنے والا شخص موقع سے فرار ہو گیا۔ جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کمالیہ منتقل کر دیا گیا۔ جہاں فائرنگ سے زخمی ہونے والے دو افراد کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔ تھانہ صدر پولیس کمالیہ واقعہ کی تفتیش میں مصروف ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!