تازہ ترینعلاقائی

کمالیہ ، نایاب نسل کا کتا 9 لاکھ روپے میں فروخت

kamaliaکمالیہ (نامہ نگار) کمالیہ کے نواحی گاؤں کے رہائشی شخص نے اپنا نایاب نسل کا کتا 9 لاکھ روپے میں فروخت کر دیا۔ خریدار ہیلی کاپٹر پر اپنے علاقے میں لے کر گیا۔ بتایا گیاہے کہ کمالیہ کے نواحی علاقے موضع چشت نگر کے ایک شخص ریاض احمد نے دو سال قبل نایاب نسل کا کتا لیا جسے بڑے اہتمام سے پالا۔ اس کی خوراک میں دودھ، گوشت وغیرہ شامل تھے۔ اس کتے کو خریدنے کے لیے آزاد کشمیر کے رہائشی قیوم خان گزشتہ دو ماہ سے ریاض احمد سے رابطہ رکھے ہوئے تھا مگر قیمت کا تعین نہیں ہو پا رہا تھا۔ ریاض احمد اپنے نایاب نسل کے کتے کو 10 لاکھ میں فروخت کرنا چاہتا تھا جبکہ قیوم خان زیادہ سے زیادہ 8 لاکھ دے رہا تھا۔ کافی بحث مباحثہ کے بعد 9 لاکھ روپے میں سودا ہو گیا۔ قیوم خان کتے کو خرید کر ملتان تک اے سی کار میں جبکہ ملتان سے ہیلی کاپٹر پر اپنے علاقے میں لے گیا۔معلوم ہوا ہے کہ ریاض احمد نایاب نسل کے کتے پالنے کا شوقین ہے۔

یہ بھی پڑھیں  کمالیہ:چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل کے زیراہتمام یوم دفاع پاکستان کی ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker