تازہ ترینعلاقائی

کامونکے، شارٹ سرکٹ سے مسافروں سے بھری وین میں آگ بھڑک آٹھی

kamokeکامونکے(نامہ نگار) سر کٹ شارٹ ہونے سے مسافروں سے بھری وین میں آگ بھڑ ک آٹھی ، ویگن دیکھتے ہی دیکھتے آگ کا گو لہ بن گئی مسافروں نے چھلانگیں لگا کر اپنی جانیں بچائیں ، 2خواتین سمیت تین افراد زخمی ہو گئے جبکہ دیگر حادثات میں 7افراد زخمی ہو گئے بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز لاہور سے گو جرانوالہ جانے والی مسافر ویگن جس میں 22مسافر سوار تھے کہ چک ہندا سادھوکی کے قریب پہنچی تو اچا نک ڈرائیور کی سیٹ کے نیچے سے آگ بھڑ ک اٹھی جسے ایک خاتون نسرین بی بی دیکھکر شور مچا دیا ڈرائیور نے فو راً بریک لگائی اور مو قع سے فرار ہو گیا ویگن سے باہر نکلنے کی کو شش میں دو خواتین شمشاد بی بی ، فائزہ بی بی اور زاھد پر ویز ساکنان بمبانو الی زخمی ہو گئے ، آگ لگنے کے کچھ دیر بعد ریسکیو 1122مو قع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پا لیا لیکن اس قبل مسافر ویگن جل کر راکھ بن چکی تھی ، موقع پر مو جو د تھانہ صدر کے پو لیس آفیسر شو کت نے بتا یا کہ متا ثر ویگن میں تین گیس سلنڈر نصب تھے لیکن گیس کی بند ش کی وجہ سے خالی تھے اگر ان میں گیس بھری ہو تی تو بڑی تباہی ہو سکتی تھی، پو لیس نے بتا یا کہ آگ نے گاڑی کو مکمل طو ر پر جلاکر راکھ کر دیا ہے جس کی وجہ سے گاڑی کے مالک کی شنا خت نہیں رہی ، تمام زخمیوں کو مقامی ہسپتال پہنچا دیا گیا جبکہ تھانہ صدر ]پو لیس نے واقع کی رپورٹ درج کر کے گاڑی کے مالک کی تلاش شروع کر دی جبکہ دیگر حادثات میں حادثات کا شکار ہو کر نواحی گاؤں تمبولی کا 26سالہ آفتاب،پرانی آبادی کی 50سالہ ثریا بی بی،بھوپڑہ خورد کا فیاض گجر،صدر آباد کا 20سالہ عمیر،مین بازار کا 11سالہ اختر علی،چیانوالی کی 35سالہ فوزیہ بی بی اوع تتلے عالی کا 23سالہ عتیق شدید زخمی ہو گئے تمام زخمیوں کو طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتا ل پہنچا دیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں  کامونکے،سڑک کر اس کر تے ہو ئے خاتون سمیت 2افراد زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker