کامونکے(نامہ نگار)محنت کش کو چار افراد نے ڈنڈوں اور سوٹوں کے وار کر کے لہولہان کردیا،بتایا گیا ہے کہ محلہ بلال پارک کا محمد عمران اپنے کام سے فارغ ہو کر گھر جارہا تھا کہ راستے میں کھڑے ملزمان بشیر احمد،محمد اسحاق سے معمولی تلخ کلامی ہو گئی جس پر ملزمان نے طیش میں آکر اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ ڈنڈوں اور سوٹوں کے وار کر کے محنت کش کو لہولہان کر دیا ،سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے