تازہ ترینعلاقائی

کامونکے: خاتون کو جلانے کی کوشش اہل علاقہ نے ناکام بنادی

کامونکے ﴿نامہ نگار﴾ گھریلو تنازعہ پر خاوند کی بھائی اوردیگر گھروالوں کے ساتھ ملکر بیوی کو تشددکانشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ تیل ڈال کر جلانے کی کوشش اہل علاقہ نے ناکام بنادی ۔بتایاگیاہے کہ محلہ محمد پورہ کے رہائشی محمد شہباز اورعرفان کی ہمشیرہ نبیلہ بی بی کی شادی ٹبہ محمد نگر کے محمدساجد کے ساتھ ہوئی جبکہ شادی کے بعد ساجد اکثراوقات اس پر تشددکرتاتھا اورشادی کے تقریباً چھ ماہ بعد نبیلہ بی بی کو تشددکرنے کے بعدزبردستی گھر سے نکال دیا جس سلسلہ میں فیملی کورٹ گوجرانوالہ میں نان ونفقہ کا دعویٰ بھی دائر کیاگیا مگر معززین نے ان کے درمیان صلح کروادی جس کے بعد وہ اپنے خاوند کے ساتھ ٹبہ محمد نگر جاکر آبادہوگئی ،مگر ساجد نے پھر وہی تشددکاسلسلہ شروع کردیا اور گزشتہ روز ہونے والا جھگڑاطول پکڑگیا تو ساجد نے اپنے بھائی کاشف ،بہن مدیحہ اوردیگر کے ہمراہ پلان بنایا کہ اس کو جلاکر خودکشی کا ڈرامہ رچاہ دیتے ہیں اور اس کو پکڑ کر اس کے اوپر مٹی کا تیل ڈالنے کے بعدجونہی دیاسلائی جلائی تو لڑکی کی چیخ وپکار پر اہل علاقہ اکٹھے ہوگئے اور مدیحہ کے ہاتھ سے ماچس چھین کراس کی جان بچائی جبکہ تھانہ صدرپولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  ڈی ایس پی اسپیشل برانچ بھکر سعید اللہ خان نیازی کاعزیزواقارب اور دوستوں کے اعزاز میں ظہرانہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker