تازہ ترینعلاقائی

کامونکی: کچرے کے ڈھیر میں کریکر دھماکہ

کامونکی(مانیٹرنگ سیل) کامونکی میں امام بارگاہ کے باہر کچرے کے ڈھیر میں کریکر دھماکہ سے 13سالہ بچے کے ہاتھوں کی انگلیاں اڑ گئیں۔ بچے کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ امام بارگاہ حسینیہ کے باہر کچرے کے ڈھیر میں حبیب پورہ کا رہائشی 13سالہ بچہ عمر ولد اکرم کچرا چن رہا تھا کہ اسی دوران اس کے ہاتھ میں ایک کریکر آ گیا جو دیکھتے ہی دیکھتے بچے کے ہاتھوں میں پھٹ گیا جس سے بچے کے دونوں ہاتھوں کی انگلیاں اڑ گئیں۔ دھماکے کی آواز سن کر لوگوں میں خوف کی لہڑ دوڑ گئی بچے کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا ہے اس واقعے کے بعد امام بارگاہ کی انتظامیہ نے اپنی مدد آپ کے تحت سکیورٹی کو الرٹ کرلیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button