کامونکے (نامہ نگار) جی ٹی روڈ ٹو ل پلا زہ کامونکے میں پاکستان کے پہلے مو بائل انسداد پولیو مہم کیلئے ای پی آئی سنٹر کا افتتا ح کر تے ہو ئے صوبائی وزیر صحت خلیل طاہر سند ھو نے کہا کہ شعبہ صحت کو جدید بنیادوں پر استوار کرنے کے لئے صوبائی سطح پر کئے جانے والے اقدامات کے ساتھ ضلعی سطح پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی قائم کی گئی ہے اس طرح عوام کو علاج معالجے کی سہولتیں بہم پہنچانے کیلئے موثر پیش رفت کی جائے گی اور اس سلسلہ میں روٹری کلب انٹر نیشنل کی پولیو کے خاتمہ میں خدمات قابل تعریف ہیں اس مو قع پر ڈسٹرکٹ گورنر روٹری کلب انٹرنیشنل گوجرانوالہ ساجد بھٹی، ڈی سی او گوجرانوالہ طارق جاوید ملک‘ ایم پی اے نواز چوہان ‘ ایس ایس پی آپریشن عطا محمد‘ ایس پی سٹی جاوید خرم‘ ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر طاہر محمود‘ ا ی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر اظہر مسعود بھٹی‘ ڈی ایچ ا و ڈاکٹر مہ جبیں‘ اسسنٹ کمشنر کامونکے ڈاکٹر محمد صفدر‘ روٹر ی کلب انٹر نیشنل گوجر انوالہ کے ڈسٹرکٹ گورنر ساجد بھٹی ‘ فیض قدوائی‘ سعید وارثی‘ پرویز احسن‘ حاجی افتخار احمد‘ بشارت حسین‘ محکمہ صحت کے افسران اور مقامی معززین اس موقع پر موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبہ پنجاب پولیو فری ہے لیکن دوسرے صوبوں سے آنے والے افراد کے بچوں کو بسو ں‘ ویگنوں اور دیگر ٹرانسپورٹ کے مسافروں کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے او رپو لیو ویکسیئن کے قطرے پلانے کے لئے وسیع اقدامات کئے جارہے ہیں یہی وجہ ہے کہ و زیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر انسداد پولیو مہم مسلسل چلائی جا رہی ہے انہو ں نے کہا کہ صحت کے شعبہ کی ترقی کیلئے ٹھو س اقدامات میں اجتماعی کو ششوں کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔ اسی طرح عوامی خدمت اچھے طریقے سے ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے خلاف بھی موثر پیش رفت کی جا رہی ہے صوبائی وزیر نے ضلع کی سطح پر روٹر ی کلب انٹر نیشنل کی صحت کے شعبہ میں خدمات کا خصوصی ذکر کیا او رساجد بھٹی کی کوششوں کی تعریف کی۔ تقریب سے ڈی سی او گوجرانوالہ طار ق جاوید ملک اور ایم پی اے نواز چوہان نے بھی خطاب کیا۔ قبل ازیں صوبائی وزیر نے ای پی آئی سنٹر کے نصب کنٹینر کا افتتاح کیا اور بچوں کو پو لیو ویکسیئن کے قطرے پلائے۔
You must be logged in to post a comment.