پاکستانتازہ ترین

کامران فیصل کیس، وفاقی پولیس نے مرحوم کی بیوہ سعدیہ کامران کابیان ریکارڈ کرلیا

faisal kamranاسلام آباد،(بیورو رپورٹ)کامران فیصل کیس، وفاقی پولیس نے مرحوم کی بیوہ سعدیہ کامران کا بیان ریکارڈ کر لیا،میرا شوہر مضبوط اعصاب کا مالک تھاوہ خودکشی نہیں کر سکتا انہیں قتل کیا گیا ہے،کامران فیصل کی بیوہ سعدیہ کامران کا بیان۔مصدقہ ذرائع کے مطابق ہفتہ کے روز وفاقی پولیس نے رینٹل پاور کیس میں معاون تفتیشی افسر کامران فیصل مبینہ قتل کیس میں مرحوم کی بیوہ کا بیان ریکارڈ کیا ہے۔پولیس ذرائع کا مطابق کامران فیصل کی بیوہ سعدیہ کا مران کا بیان ایس ایچ او تھانہ ویمن پولیس صدف بشارت نے ریکارڈ میاں چنوں میں ریکارڈ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق مرحوم کی بیوہ نے اپنے بیان مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کا شوہر (کامران فیصل) مضبوط اعصاب کا مالک تھا اور وہ خودکشی نہیں کر سکتا بلکہ انہیں قتل کر کے اسے خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی ہے۔یاد رہے ہفتہ کے روزمیاں چنوں میں کامران فیصل کی قبر کشائی گئی جہاں سے پنجاب فرانزرک لیبارٹری کے ماہرین نے وفاقی پولیس اور مرحوم کے لواحقین کی موجودگی میں نعش سے دیگر درکاء شواہد اکٹھے کیے ہیں۔نعش سے حاصل کیے گئے نمونے پنجاب فرانزرک لیباری اور عالمی ماہرین کو بھیجے جائیں گے تاکہ اس بات کا اندازہ لگایا جا سکے کہ واقعہ آیا خودکشی تھا کہ کامران فیصل کو قتل کیا گیا۔قبر کشائی کے موقع پر وفاقی پولیس کی ٹیم بھی میاں چنوں میں موجود تھی جس میں وفاقی پولیس کے افسران کے علاوہ ایس ایچ اوتھانہ ویمن پولیس اسلام آباد صدف بشارت بھی شامل تھی۔ایس ایچ او ویمن نے اس موقع پر موحوم کی بیوی سے ملاقا ت کر کے ان کا مقدمہ میں مذکورہ بیان ریکارڈ کر کے اس مقدمہ کے ریکارڈ میں شامل کر لیا ہے۔واضح رہے کامران فیصل کی نعش 18جولائی کو فیڈرل لاجز کے کمرہ نمبر 02میں چھت کے پنکھے سے لٹکتی ہوئی پائی گئی تھی جسے پولیس نے پولی کلینک ہسپتال منتقل کر کے باڈی پوسٹمارٹم کیا تھا تاہم ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ اور پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ کو خودکشی قرار دیا گیا تھا تاہم مرحوم کے والد سمیت لواحقین نے واقعہ کو قتل قرار دے کر سپریم کورٹ سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا بعد ازاں پولیس کی تحقیقات پر شدید تنقید اور رینٹل پاور کیس کی تفتیش کے حوالے سے اٹھنے والی شدید تنقید کے بعد عدالت عظمی نے واقعہ کا ازخود نوٹس لیا تھا

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:ضیاء الحق شہیدکی برسی کے موقع پراوکاڑہ پریس کلب کے ہال میں ایک تعزیتی ریفرنس

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker