پاکستانتازہ ترین

کامران فیصل کیس،سماعت کیلئے بینچ کی تشکیل

faisal kamranاسلام آباد(بیورورپورٹ) سپریم کورٹ نے کامران فیصل کی موت سے متعلق کیس کی سماعت کیلئے الگ بینچ تشکیل دے دیا۔ دو رکنی بینچ کل سے کیس کی سماعت کرے گا۔ رینٹل پاورکیس کی سماعت کے دوران چیئرمین نیب کی پیشرفت روکے جانےکی درخواست مسترد کردی گئی۔رینٹل پاور کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں عدالتی بینچ نے کی۔سپریم کورٹ نے کامران فیصل کی موت سے متعلق کیس کی سماعت کیلئے الگ دو رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔ عدالت نے رجسٹرار کے اس نوٹ کو پٹیشن میں تبدیل کردیا جس میں کامران فیصل کی موت سے متعلق آگاہ کیا گیا تھا۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کامران فیصل کا قتل افسوسناک خبر تھی ، اگر صورتحال یہ ہے تو اس ملک میں محفوظ کون ہے۔ جسٹس عظمت نے کہا معلوم نہیں جنازہ کامران فیصل کا اٹھا ہے یا نیب کا۔ چیف جسٹس نے پراسیکیو ٹر نیب سے استفسار کیا کامران فیصل کے واقعے کے حوالے سے کوئی ایکشن لیا گیا۔ پراسیکیوٹر کے واضح جواب نہ دینے پر چیف جسٹس نے سرزنش کرتے ہوئے کہا آپ کا ایک افسرماراگیا اور آپ کو یہ معلوم بھی نہیں ایف آئی آر درج ہوئی یا نہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا نیب سمجھتا ہے وہ عدالت کے فیصلے کو غیر مؤثر کر دیگا تو ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ رینٹل پاور کیس کا فیصلہ عوام کی ملکیت ہے ، عمل درآمد ہوگا۔ ایک موقع پر چئیرمین نیب فصیح بخاری نے روسٹرم پر آکر بات کرنے کوشش کی تاہم چیف جسٹس نے اُنھیں روک دیا۔ عدالت نےچیئرمین نیب کی پیشرفت روکے جانےکی درخواست بھی مسترد کردی۔ مزید سماعت انتیس جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں  داؤدخیل:پٹرولنگ پولیس تری خیل نے قصا ب کومردہ بھینس سمیت گرفتارکرلیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker