پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد فائرنگ کیس:ملزمہ کنول کی درخواست ضمانت پر سماعت 2 ستمبر تک ملتوی

kanwalاسلام آباد(بیورو رپورٹ) اسلام آباد فائرنگ کیس سماعت میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزمہ کنول کی درخواست ضمانت پر واقعہ کی ویڈیو طلب کرتے ہوئے سماعت 2 ستمبر تک ملتوی کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج عتیق الرحمن نے اسلام آباد فائرنگ واقعہ کے مرکزی ملزم سکندر کی اہلیہ کنول کی درخواست ضمانت کی سماعت شروع کی۔ سماعت شروع ہوئی تو ملزمہ کنول کی وکیل کلثوم خالق نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزمہ کنول اپنے بچوں کیساتھ سکندر کے ہمراہ گاڑی پر اسلام آباد آئی تھی۔ واقعہ کے وقت ملزمہ کنول گاڑی سے باہر نہیں نکلی اور نہ ہی اس کا اس واقعہ سے کوئی تعلق ہے جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جو کچھ ہوا اسے پوری دنیا نے دیکھا۔ کیا میڈیا واقعہ کو غلط دکھا رہا تھا۔ اس موقع پر مقامی پولیس نے تمام شواہد عدالت میں پیش کردئیے تاہم عدالت نے فائرنگ واقعہ کی ویڈیو طلب کرتے ہوئے سماعت 2 ستمبر تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں  نذیرشموزئی کی کتاب کی تقریب رونمائی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker