تازہ ترینفن فنکار

ایڈین اداکارہ کرینہ کپور نےمسلمان ہونے کا حتمی فیصلہ کرلیا

ممبئ(نمائندہ شوبز) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپورنے سیف علی خان سے شادی کرنے کے بعد مسلمان ہونے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔ میڈیا رپوٹس کے مطابق پٹودی خاندان کرینہ کپور کے اس فیصلے سے بہت خوش ہےتاہم کپور خاندان کرینہ کے اس فیصلے پر ناراض ہے۔ کرینہ کپور کا خاندان سیف علی خان سے ان کی شادی پر رضامند تو ہے تاہم اس شرط کے ساتھ کہ کرینہ اپنا مذہب تبدیل نہیں کریں گی۔ کرینہ کپورنے خاندان کی ناراضی کے باوجود مسلمان ہونے کا فیصلہ کیا ہے اورگھروالوں کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ انہوں نے مسلمان ہونے کا حتمی فیصلہ کرلیا، لہٰذا ان کی شادی میں کوئی بھی رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔ دوسری جانب بالی ووڈ کے دیگراداکاروں نے بھی کرینہ کے اس فیصلے کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ان کا کہنا ہے کہ شادی کے لیے کسی بھی اداکارہ کو اپنا مذہب تبدیل نہیں کرنا چاہیے۔ یادرہے کہ سیف علی خان کی والدہ شرمیلا ٹیگور بھی نواب پٹودی سے شادی کے بعد اپنے مذ ہب کو خیر باد کہہ کر مسلمان ہو گئی تھیں اور ان کا اسلامی نام عائشہ سلطانہ رکھا گیا تھاجب کہ بالی ووڈ کی ’’بے بو‘‘کرینہ کپور آج اپنی 32ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ 12سالہ کیریئر میں ڈھیروں کامیابیاں سمیٹنے والی کرینہ کپور کا نام آج فلم کی کامیابی کی ضمانت بن چکا ہے، کرینہ کپور نے ایک ایسے گھرانے میں جنم لیا جس کے افراد 7دہائیوں سے بالی ووڈ پر راج کر رہے ہیں، بالی ووڈ لیجنڈ راج کپور کی پوتی اور رندھیر کپور کی بیٹی اپنی بہن کرشمہ کی دیکھا دیکھی فلمی دنیا میں آئیں۔

یہ بھی پڑھیں  غوثِ اعظم ؒ کی شان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker