علاقائی

کراچی: اسد اشرف ملک نے آئندہ چار برس کے لیے صوبائی محتسب سندھ کا حلف اٹھا لیا

کراچی (ڈیسک رپورٹر) اسد اشرف ملک نے آئندہ چار برس کے لیے صوبائی محتسب کا حلف اٹھا لیا، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے گورنر ہاؤس میں صوبائی محتسب سے حلف لیا۔ اسد اشرف ملک سابق پی ایس پی افسر ہیں اور سول سروس کا طویل تجربہ رکھنے کے ساتھ ساتھ آئی جی  سندھ۔۔ سی سی پی او کراچی سمیت پولیس کے مختلف عہدوں پرخدمات انجام دے چکے ہیں۔ دوہزار آٹھ میں اسد اشرف ملک صوبائی محتسب بنے تھےاور اپنے چار سالہ دور میں انہوں نے میڈیا کے ساتھ روابط کو مضبوط بنایا اورمحتسب کے ادارے کی موجودگی اور افادیت کے حوالے سے عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے کام کیا۔ حال ہی میں انہیں چین کے محتسب کے مقابلے میں بھاری اکثریت سے ادارہ عالمی محتسب کا نائب صدر منتخب کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  کراچی:امن وامان کی بحالی کیلئے،اہم فیصلے کرناپڑیں گے،نیئرحسین بخاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker