کھیل

کراچی:بی پی ایل سےزیادہ اہم پاکستانی ٹیم،آفریدی

کراچی: پاکستان نے مجھے پہچان دی ہے بنگلہ دیش پریمئر لیگ کو پاکستان کرکٹ ٹیم پر اہمیت نہیں دے سکتا، ملک کی طرف سے کھیلنے کے لیے بھاری مالی نقصان برداشت کرنا پڑا تو کروں گا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستانی آل راونڈر و سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے  میلبورن سے کراچی پہنچنےپر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔
سابق پاکستانی  کپتان کو بنگلہ دیش پریمئر لیگ میں ڈھاکاکی فرنچائزنے 7 لاکھ ڈالرزمیں خریدا ہے وہ لیگ کے سب سے مہنگے کھلاڑی ہیں، بی پی ایل  20 سے 28 فروری تک ہوگی جبکہ پاکستان اورانگلینڈکے درمیان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی11 سے27 فروری تک متحدہ عرب امارات میں ہوں گے۔ شاہد آفریدی نے کہاکہ میرے لیے پاکستانی ٹیم کی اہمیت ہے بنگلہ دیش لیگ اسی وقت کھیلوں گا اگر اس کی تاریخیں پاکستانی سیریز سے متصادم نہ ہوں کیونکہ میرے لیے پیسے سے زیادہ ملک کی اہمیت ہے۔  انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی غیرمعمولی رہی ہے ٹیم کو اسی کارکردگی کو برقرار رکھنا ہوگا اور اسی جذبے کے ساتھ سیریزکھیلی توکوئی وجہ نہیں کہ پاکستان انگلینڈ کو شکست نہ دیدے۔ شاہد آفرید ی  نے کہاکہ مصباح الحق اپنی ذہانت سے ٹیم کو بلندیوں کی طرف لے جا رہے ہیں بگ بیش کھیلنے کا تجربہ کامیاب رہا بولنگ میں اچھی کارکردگی رہی بیٹنگ میں کم مواقع ملے البتہ ٹیم انتظامیہ نے مجھے تپاک سے رخصت کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  بڑھتے ہوئے پولیو کیسز۔ پاکستان پر سفری پابندیوں کا خدشہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker