کراچی﴿نامہ نگار﴾ لیاری میں جرائم پیشہ افرا د کے خلاف تیسرے روز بھی آپریشن جاری ہے تین روز کے دوران بیس سے زائد افراد ہلاک ہوچکے جب کے گبول پارک اور افشانی گلی سے جرائم پیشہ افراد کے خاتمے کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ ادھر لیاری میں ایک ایس ایچ سمیت درجنوں افراد کی ہلاکتوں کے بعد 8اہم ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کر دیئے گئے اور پولیس سمیت قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں نے ان مطلوب افراد کی گرفتاری کے لئے کوششیں شروع کر دی ہیں، پولیس کے مطابقلیاری میں جرائم پیشہ افرا د کے خلاف تیسرے روز بھی آپریشن جاری ہے تین روز کے دوران بیس سے زائد افراد ہلاک ہوچکے گبول پارک اور افشانی گلی سے جرائم پیشہ افراد کے خاتمے کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ تین روز سے جاری آپریشن کی وجہ سے علاقہ مکین محصور ہوکر رہ گئے ہیں نواں لین افشانی گلی ، گبول پارک اور چیل چوک کے علاقے سے لوگ نقل مکانی کررہے ہیں افشانی گلی پر قبضے کے لیے پولیس نے جدید بکتر بند حاصل کرلی ہے۔ محاصرے کے لیے ضلع غربی کی پولیس سے بھی مدد حاصل کر لی گئی ہے اور پاک کالونی میراں ناکہ ماری اور شیر شاہ کی جانب نفری میں اضافہ کیا گیا تاکہ جرائم پیشہ افراد فرار نہ ہوسکے دوسری جانب لیاری کے مختلف علاقوں سے علاقہ مکین خوراک کی قلت کے سبب نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں ادھر لیاری میں ایک ایس ایچ سمیت درجنوں افراد کی ہلاکتوں کے بعد 8اہم ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کر دیئے گئے اور پولیس سمیت قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں نے ان مطلوب افراد کی گرفتاری کے لئے کوششیں شروع کر دی ہیں ان میں عزیرجان، حبیب جان اوربابا لاڈلا خاص طورپر قابل ذکر ہیں ۔دوسری طرف پولیس اورجرائم پیشہ افرادکے درمیان لڑائی کاسلسلہ جاری ہے۔ پولیس کی جانب سیافشانی گلی اورگبول پارک میں کارروائی کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ تمام اہم راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق عزیرجان، حبیب جان اوربابا لاڈلا سمیت 8 ملزموں کو کسی بھی وقت گرفتار کر لیا جائے گا۔ لیاری میں پولیس اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان کئی روز سے لڑائی جاری ہے۔ جرائم پیشہ افراد کی جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال بھی کیا گیا جن میں بم اور راکٹ بھی شامل ہیں۔افشانی گلی اور گبول پارک کی طرف پیش قدمی کے دوران پولیس کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ جرائم پیشہ عناصر نے چیل چوک، کلا کوٹ، پولیس لین اور مندرہ پاڑہ میں پولیس اہلکاروں اور تھانوں پر دستی بم اور راکٹ برسا دئیے۔ جرائم پیشہ عناصر نے کلا کوٹ تھانے پر تین اطراف سے حملہ کیا دستی بم پھینکے اور شدید فائرنگ کی۔
You must be logged in to post a comment.