کراچی﴿بیو رو رپورٹ ﴾عالمی بینک کا کہنا ہے کہ توانائی بحران کے باعث پاکستان کو سالانہ 400 ارب روپے کا نقصان ہورہا ہے لہذا اس شعبے میں اصلاحات کی فوری ضرورت ہے. عالمی بینک نے پاکستان پروگریس رپورٹ 2014-2010ئ کے نام سے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملک میں گزشتہ 2 سالوں کے دوران بجلی کے نرخ 75 فیصد بڑھے ہیں مگر اب بھی بجلی اور گیس کے شعبوں میں مزید فوری اصلاحات کی سخت ضرورت ہے. رپورٹ کے مطابق مالی سال 13-2012ئ میں پاکستان کی معیشت 4.2 فیصد کی رفتار سے ترقی کرسکتی ہے جبکہ مالی خسارہ 5.5 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے. رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 13-2012ئ میں پاکستان کی ٹیکس آمدنی معیشت کے 10 فیصد کے برابر ہوگی جو دوسرے ممالک کے مقابلے میں بہت کم شرح ہے
You must be logged in to post a comment.