پاکستان

کراچی: میری شکست سےجمہوریت ہارجائےگی، حسین حقانی

کراچی : امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے اپنا موقف  پیش کرنے کیلئے ایک مرتبہ پھر انٹرنیٹ کا سہارا لے کر اشعار میں اپنا مدعا پیش کیا۔نمائندہ دی نیوز ٹرائب کے مطابق  سابق  سفیر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دن کا آغاز احمد فراز کے شعر’ میں آج  زد پر اگر ہوں تو خوش گمان نہ ہو۔ چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی بھی  نہیں‘۔ اس شعرمیں اپنی شکست کو جمہوریت کی شکست قرار دینے والے سابق سفیر نے مزید کہاکہ’ میں وہاں ہوں جہاں تم ہو۔تم کروگے کہاں کہاں سے گریز‘۔ لوگوں  سے  سماجی ویب سائٹ پر گفتگو کا سلسلہ جاری رکھنے والے  حسین حقانی  نے محترمہ بے نظیر  بھٹو کی آئی جے آئی میں کردار کشی کرنے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ محترمہ اپنی زندگی میں ہی اس پراپیگنڈے کو جھوٹا قرار دے چکی ہیں ۔ انہوں نے ٹویٹراکاونٹ سے رخصی سے قبل اپنے مداحواں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فتح سچ کی ہوگی اور ملک میں جمہوریت  پروان چڑھے گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker