تازہ ترینعلاقائی

خواتین کا کراچی میں مہاجر صوبے کے حق میں مظاہرہ

کراچی(نامہ نگار)  پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بعد پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں الگ صوبے کی صدائیں بلند ہونا شروع ہوگئی ہیں۔ مہاجرصوبہ تحریک کے تحت آرٹس کونسل چورنگی پر خواتین نے مہاجرصوبے کے حق میں مظاہرہ کیا۔ سیکڑوں کی تعداد میں خواتین آرٹس کونسل چورنگی پر جمع ہوئیں۔ خواتین نے پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے ۔۔ اور مہاجر صوبے کے حق نعرے لگارہی تھیں۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ دیگر قومیتوں کی مہاجر عوام کے لئے الگ صوبہ بنایا جائے۔ مظاہرے کی وجہ سے ایم آرکیانی روڈ ٹریفک کے لئے بند ہوگیا ۔۔ جس سے آئی آئی چندریگر روڈ پر گاڑیوں کی طویل قطاریں  لگ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں  پنجاب بھرمیں ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker