پاکستانتازہ ترین

کراچی:درندوں نےمزیدافرادکی جان لےلی، ماڑی پورسے7ملزمان گرفتار

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد میں لاشیں گرنے کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے مزید دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ قانون نافذ کرنے والوں نے کاروائی کی اور ماڑی پور سے سات افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ شہر قائد پھر لہو لہو ہے۔ ہر طرف آگ بھڑک رہی ہے۔ خوف کے بادل منڈلارہے ہیں۔ انتظامیہ کے دعووں کے باوجود نہ گولیاں چلنا بند ہوئیں نہ لاشیں گرنے کا سلسلہ تھم سکا۔ رات گئے کورنگی کی بلال کالونی میں لوڈشیڈنگ سے تنگ سبزی فروش گھر کے باہر سورہا تھا کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ کا نشانہ بن گیا۔ بہادرآباد کے علاقے شرف آباد میں کار سوار ملزمان کی گولیاں لگنے سے فیصل نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔ جمعرات کو بھی شرپسندوں کی بندوقیں اپنا کام دکھاتی رہیں اور مختلف علاقوں میں آٹھ افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا۔  دوسری جانب قانون نافذ کرنے والوں نے رات گئے ماڑی پور روڈ پر ریلوے پھاٹک اور لیاری کے اطراف چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران سات افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان سے ایک ریپیٹر چھ نائن ایم ایم پستول چھ دستی بم سولہ پستول دو کلاشنکوف اور سیکڑوں گولیاں برآمد کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں  ہمت ہےتومیرے خلاف ہتھک عزت کادعویٰ کرے،رحمان ملک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker