تازہ ترینعلاقائی

کراچی: فیکٹری کے ٹینک میں ڈوب کر 5 افراد جاں بحق

کراچی(نامہ نگار)  پاکستان مشین اینڈ ٹول فیکٹری کے پانی کے ٹینک میں ڈوب کر بچے سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق لانڈھی کے علاقے بھینس کالونی کے قریب قائم پاکستان مشین اینڈ ٹول فیکٹری کے پانیی کے ٹینک میں ڈوبنے والے بچے کو بچانے کیلئے 4 افراد اترے تھے تاہم وہ بھی ڈوب گئے جنہیں بچانے کیلئے ٹینک کا دہانا توڑ کر بڑا کرنے کی کوشش کی گئی مگر کسی کو بھی نہ بچایا جاسکا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق فیکٹری کے ٹینک میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں میں 12 سال کے بچے سمیت 5 افراد شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button