تازہ ترینعلاقائی

کراچی میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں 5 افراد جاں بحق

کراچی(مانیٹرنگ سیل) کراچی میں آج بھی مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات ہوئے ۔۔۔ جن میں سیاسی جماعت کے دو کارکنوں سمیت پانچ افراد کی زندگی کے چراغ گل کردیے گئے۔کراچی میں موت کے سوداگروں کی بندوقیں آج بھی شعلے اگلتی رہیں۔۔ گلستان جوہر میں سیاسی جماعت کے کارکنوں کو نشانہ بنایا گیا۔۔ مسلح افراد کی فائرنگ سے غلام شبیر اور آفتاب لقمہ اجل بن گئے۔۔ بھینس کالونی میں دو گروہوں کے تصادم میں گولیاں چلیں تو ایک شخص زندگی کی بازی ہارگیا۔۔ جبکہ تین زخمی ہوگئے۔۔ لیاری کے علاقے کلری میں فائرنگ سے نوجوان جان سے گیا۔۔ سہراب گوٹھ پر بھی فائرنگ ہوئی اور ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا۔۔ فائرنگ کے واقعات میں ۔۔۔ قاتل آزاد اور محافظ بے بس نظر آئے۔۔ لاشیں گریں لیکن قاتل پکڑے نہیں جاسکے

یہ بھی پڑھیں  ڈنگہ:لانگ مارچ میں شریک خواتین،بوڑھے اور بچے مبارکبادکےمستحق ہیں،چوہدری محمداسلم وطن

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker