تازہ ترینعلاقائی

کراچی میں موت کا رقص جاری،چارافراد ہلاک

کراچی(نامہ نگار) شہر قائد میں آج بھی فائرنگ کے واقعات میں مزید چار افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگئے ۔ گارڈن ، پان منڈی ، نیپر روڈ، جھیل روڈ اور کھارادر میں فائرنگ کے بعد صورت حال کشیدہ اور کاروبار بند کردیا گیا۔  شوہر کو یاد کرکے رونے والی بیوہ محمد شریف کی ہے جسے گارڈن کے علاقے دھوبی گھاٹ میں دہشت گردوں نے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنے رکشہ میں سواری کے انتظارمیں بیٹھا تھا۔ محمد شریف کے ہمراہ انیس نامی ڈرائیور بھی شدید زخمی ہوا۔ فائرنگ کے واقعہ کے بعد گارڈن، عظیم پلازہ ، دھوبی گھاٹ سے اطراف کے علاقوں میں دکانیں وکاروبار بند ہوگیا۔ شریف کی موت کی اطلاع گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا۔ ہر آنکھ پر نم دیکھائی دی۔ سب ایک دوسرے سے پوچھتے رہے کہ اس کا قصور کیا تھا۔ مقتول شریف نے اپنے اہلخانہ کا پیٹ پالنے کے لئے قرض پر رکشہ لیا تھا۔ ادھرمنگھوپیر میانوالی کالونی میں فائرنگ سے 60 سالہ حبیب الرحمان جان سے گیا۔ پان منڈی میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب ایک درجن سے زائد موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نےاندھا دھند فائرنگ کی۔ فائرنگ اتنی شديد تھی کہ قريب کھڑی پوليس موبائل ميں موجود اہلکار جوابی کارروائی بھی نہيں کرسکے۔ فائرنگ سے دودھ کی دکان کا مالک حنيف اُس کا ملازم اصغر ، يوسف اور عرفان شديد زخمی ہوگئے۔ زخميوں کو سول اسپتال پہنچايا گيا جہاں ايک زخمی عرفان نے دم توڑ ديا۔  کھارادر کی کامل گلی ميں بھی مسلح ملزمان نے فائرنگ کی جس سے دودھ فروش زبير اور شير عالم زخمی ہوگئے۔فائرنگ کے واقعات کے باعث گارڈن ، عظیم پلازہ ، دھوبی گھاٹ ، عثمان آباد ، پان منڈی ، نئیپر روڈ اور کھارادر میں احتجاجا کاروباربند کردیا گیا۔ فائرنگ کے واقعات کی وجہ سے علاقے اولڈ ایریا میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔ پولیس کا وہی روایتی دعویٰ ہے کہ حساس علاقوں میں نفری بڑھادی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ۔ اب بھی سمجھ جاؤ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker