تازہ ترینعلاقائی

کراچی:امن وامان کی صورتحال کی ذمہ دارصوبائی حکومت ہے،سربراہ پاکستان سنی تحریک

کراچی﴿ پ ر﴾ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کراچی میں امن وامان کی مخدوش صورتحال کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہے۔موجودہ دہشتگردی اور قتل و غارتگری کی لہر کے پیچھے جو ہاتھ ہیں انکے تانے بانے ملک دشمن قوتوں سے ملتے ہیں۔کراچی کے حالات کو کنٹرول نہ کیا گیا تو کراچی کی بدحالی ملک کو لے ڈوبے گی حکومت قیام امن کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے اور دہشتگرد،کلرز،جرائم پیشہ افراد کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہ کی جائے ۔عوام روز بروز بڑھتی ہوئی قتل وغارتگری سے پریشان ہوچکی ہے۔اور وہ اپنے جان ومال کو کسی صورت محفوظ نہیں سمجھتے حکمرانوں کی روز بروز رٹ ختم اور عوام کی مایوسی میں اضافہ ہورہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میںجاری ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات پر گہری تشویش اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹارگٹ آپریشن کے باوجود امن کا نہ ہونا ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کلرز،دہشتگرد،جرائم پیشہ افراد قانون نافذ کرنیوالوں سے زیادہ طاقتور ہیں۔یہی وجہ ہے کہ وہ اول تو گرفتار نہیں ہوتے اور ہو بھی جاتے ہیں تو سیاسی مصلحت پسندی کے تحت انہیں چھوڑ دیا جاتا ہے اور یہ عناصر آج کراچی کے نہ صرف امن وامان کو تہس نہس کررہے ہیں بلکہ بے گناہ عوام کی جانوں کو لقمہ اجل بنا رہے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر مایوسی بڑھ رہی ہے قانون کی حکمرانی کے صرف دعوے کئے جارہے ہیں عملی اقدامات کوئی نہیں ہے عوام کی جان ومال کو تحفظ فراہم کرنا حکمرانوں کی ذمہ داری ہے موجودہ حالات پر ان کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام اپنی مدد آپ کے تحت اپنی جان ومال کی حفاظت خود کریں اور شر پسند عناصر پر نظر رکھیں جو بے گناہ افراد کو قتل کر کے شہر کے امن وامان کو تہس نہس کرنے کا باعث بن رہے ہیں۔وفاقی وصوبائی حکومتیں کراچی کے ابتر حالات کا فوری نوٹس لیکر یہاں کی عوام کی جان ومال کو تحفظ فراہم کریں تاکہ ان میں پائی جانیوالی مایوسی و تشویش کا خاتمہ ہوسکے۔#

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ: ڈاکٹر شاہد فاروق نے انسانیت کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker