تازہ ترینعلاقائی

کراچی: تحریک انصاف کی ریلی پر پولیس کا لاٹھی چارج

کراچی(نامہ نگار) عدلیہ کی حمایت میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نکالی گئی ریلی پر پولیس نے شدید لاٹھی چارج کیا اور واٹر کینن کی تیز دھاروں سے مظاہرین کی دوڑیں لگوا دیں ۔ پاکستان تحریک انصاف کو کراچی میں ریلی مہنگی پڑگئی ۔ پولیس والوں نے نکالا مظاہرین پر جی بھر کرغصہ۔۔ اور لگوا دیں ریلی کے شرکاء کی دوڑیں۔ مظاہرین کا کیا پولیس نےدوڑ کر دور تک تعاقب اور جو ہاتھ لگا تو آئی اس کی شامت اور برسائے گئے خوب ڈنڈے۔ پولیس نے اسی پر اکتفا نہیں کیا جب ریلی کے شرکاء پیچھے نہیں ہٹے تو پھر کیا کام واٹر کینن کی تیز دھاروں نے اور مظاہرین کو کیا وہاں سے دوڑنے پر مجبورجب سے کراچی پولیس کےپاس مظاہرین کے غصے کو ٹھنڈا کرنے کیلئے پانی کے چھڑکاؤ کا نیا طریقہ ہاتھ آیا ہے۔ آئےدن دھلائی کے مناظردیکھنے کو ملتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ: تحفظ حرمین شریفین کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے. صاحبزادہ شکیل الرحمن قاسمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker