تازہ ترینعلاقائی

کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں5 افراد ہلاک

کراچی(نامہ نگار) کراچی کے مختلف علاقوں میں پرتشدد واقعات میں 5افراد ہلاک ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق اورنگی ٹاوٴن کے علاقے قصبہ کالونی سے ایک نامعلوم شخص کی گولیاں لگی لاش ملی ہے جبکہ لیاقت آباد پل کے نیچے سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔ مقتول کو گلے میں پھندا لگا کر قتل کیا گیا ہے ۔لاشوں کو شناخت کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اور نگی ٹاوٴن نمبر ایک پیر بازار کے قریب نامعلوم کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھاجو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔جوہر موڑ کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے سیاسی جماعت کے کارکن آصف کو زخمی کردیا جو اسپتال میں دوران علاج چل بسا جبکہ کورنگی ضیاء کالونی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ٹیکسی ڈرائیور کو ہلاک کردیا۔ اورنگی ٹاوٴن کے علاقے سیکٹر ساڑھے گیارہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سیاسی جماعت کے کارکن کو شدید زخمی کردیا۔ پولیس نے ضابطے کی کاروائی کے لئے لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے، جبکہ گزشتہ روز بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں ڈاکٹر سمیت سات افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  چند جماعتیں سوچتی ہیں کہ عدالتی حکم پرعمل کرانا انکی ڈیوٹی ہے،وزیراعظم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker