تازہ ترینعلاقائی

سندھ کے سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتے کی تعطیل ختم

کراچی(نامہ نگار) وزیر اعلیٰ سندھ نے صوبے کے تمام سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتہ کی تعطیل ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔وزیر اعلیٰ ہاوٴس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر کے تمام سرکاری اسکول اور کالجز میں ہفتہ کی تعطیل ختم کردی گئی ہے۔ وزیر تعلیم سندھ پیر مظہر الحق نے چھٹی کی وجہ سے تعلیم کا نقصان ہونے کے باعث چھٹی ختم کرنے کی سمری وزیر اعلیٰ کو ارسال کی تھی، جس پر وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سمری پر دستخط کرتے ہوئے ہفتہ کو سندھ کے اسکول اور کالجز کی چھٹیاں ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ وزیر تعلیم پیر مظہر الحق کے مطابق نوٹیفکیشن پر عمل درآمد فی الفور کیا جائے گا

یہ بھی پڑھیں  قائد اعظم کا پاکستان اور ہمارا کردار تحریر : محمد مظہررشید چودھری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker