پاکستانتازہ ترین

کراچی: سپارکو کی بس کے قریب دھماکہ، ایک ھلاک

کراچی(نامہ نگار) پاکستان کے جنوبی صوبے سندھ کے صدر مقام کراچی کے علاقے حب چوکی کے قریب بس پر بم حملے کے نتیجے میںایک شخص ہلاک جب کہ18 زخمی ہوگئےہیں۔ پولیس کے مطابق واقعہ حب چوکی کے 2 نمبر بس اسٹاپ پر پیش آیا جس میں سپارکو کی بس کو نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ بس میں سوارتمام افراد سپارکو کےملازمین تھے جو کام ختم کرکےاپنے گھروں کو جارہے تھے ،حملے میں بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت انصر کےنام سے ہوئی ہے جب کہ زخمیوں کو ریسکیو ٹیموں کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ خیز مواد سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جسے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  داؤدخیل:نماز جمعہ کے بعد میانوالی بنوں روڈ پر ٹھٹھی شریف میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی جلسہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker