تازہ ترینعلاقائی

محکمہ تعلیم سندھ میں مالی بدعنوانیوں، بھرتیوں میں بڑے پیمانےپربے ضابطگیوں کاانکشاف

کراچی ﴿نامہ نگار﴾ محکمہ تعلیم سندھ میں مالی بدعنوانیوں اوربھرتیوں میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے ،حکومت کی مدت پوری ہونے سے قبل بڑے پیمانے پر نذرانے کے عیوض ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑاتے ہوئے بھرتیوں کا سلسلہ جاری ہے۔اس ضمن میں معلوم ہوا ہے کہ محکمہ تعلیم سندھ کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری ﴿فیمل﴾کراچی فرناز ریاض نے گذشتہ چند ماہ قبل نچلی سطح کی پوسٹوں پر اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے بھرتیاں کیں جبکہ بھرتیوں میں قواعد و جوابط کو بھی بالائے طاق نہیں رکھا گیا ،محکمہ تعلیم سندھ نے بھرتیوں کے لئے اسی شہر کے ڈومیسائل اور پی آر سی کے حامل امیدواروں کی شرط عائد کی تھی تاہم ڈی ای او ایلیمنٹری ﴿فیمل﴾ کراچی فرنا ز ریاض نے گذشتہ چند ماہ کے دوران بھاری نذرانے کے عوض اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے اندورون سندھ سے تعلق رکھنے والے ان امیدواروں کو بھی آفر لیٹر جاری کر دیا جو کراچی کی شہریت ہی نہیں رکھتے،جبکہ ایسے درجنوں امیدواروں کو شہر کے مختلف اے ڈی او آفس میں جوائننگ دینے کے لئے لیٹر کو ارسال کر دیا گیا ۔ذرائع نے بتایا کہ قوانین کے مطابق بھرتیوں کا اختیار ڈائریکٹر اسکولز ایجوکیشن کے پاس ہے لیکن ڈی ای او ایلیمنٹری ﴿فیمل﴾ کراچی فرنا ز ریاض نے بھرتیو ں کے آفس آرڈر جاری کرتے وقت بیورو کریٹ زبان استعمال کر رہی ہیں اور آفر لیٹر میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی جاری ہے کہ ڈائریکٹر اسکولز ایجوکیشن کی ہدایت پر مذکورہ آفر لیٹر جاری کیا جا رہا ہے حالانکہ بھرتیوں کا آفس آرڈر براہ راست ڈی ایس ای کے ذریعہ جاری ہوتا ہے ۔اس ضمن میں مزید معلوم ہوا ہے کہ ڈی ای او ایلیمنٹری ﴿فیمل﴾ کراچی فرنا ز ریاض کے پاس درجنوں اسکولز کی ڈی ڈی او شپ بھی ہے جنھیں سالانہ لاکھوں روہے کا بجٹ ملتا ہے تاہم یہ بجٹ حقیقی معنوںمیں استعمال نہیں ہوتا اور صرف کاغذی کارروائی کے ذریعے ہی اس بجٹ کو پورا کر دیا جاتا ہے ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ صوبائی وزارت تعلیم کی جانب سے لڑکیوں کو ملنے والی اسکالر شپ کی رقم میں بھی بڑے پیمانے پر خورد برد کی جا رہی ہے ضیائ العلوم گورنمنٹ گرلز لوئر سیکینڈری اسکول انکوائری آفس اور شمیم قاسم آباد گورنمنٹ لوئراسکول لیاقت آباد میں طالبات کی تعداد اتنی نہیں جس حساب سے اسکالر شپ کی رقم لی جا رہی ہے ۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈی ای او ایلیمنٹری ﴿فیمل﴾ کراچی فرنا ز ریاض ڈرائنگ سبجیکٹ اسپیشلسٹ ہیں اور اسپیشلسٹ انتظامی ماور پر اپنی ذمہ داری انجام نہیں دے سکتا لیکن اس کے باجود وہ اس انتظامی عہدے پر گذشتہ کئی برسوں سے تعینات ہیں اور ان تمام معاملات سے وزارت تعلیم اور انتظامی افسران نے چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے ۔ ڈی ای او ایلیمنٹری ﴿فیمل﴾ کراچی فرنا ز ریاض سے ان تمام معاملات جب ان کا مئوقف جاننے کیلئے ان کے موبائل نمبر پر رابطہ کیا یا تو پہلی مرتبہ ان کی پرسنل سیکریٹری نے فون اٹینڈ کیا اور10منٹ بعد دوبارہ کال کرنے کی رہنمائی کی تاہم بار بار کوششوں کے انہوں نے موبائل فون ریسو نہیں کیا ۔#

یہ بھی پڑھیں  ’یوٹیوب‘ نے باضابطہ طور پر پاکستان سے ابھی اپنی ویب سائٹ لانچ کرنے کا اعلان کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker