پاکستانتازہ ترین

کراچی: بچے کی بروقت نشاندہی نے تخریب کاری کی کوشش ناکام

کراچی(نامہ نگار) کراچی کے علاقے گڈاپ میں بچے کی بروقت نشاندہی نے تخریب کاری کی کوشش ناکام بنادی، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے پانچ کلو سے زائد وزنی دیسی ساخت بم کو ناکارہ بنادیا۔ سات سالہ مختیارجس نے گڈاپ کے علاقے سپرہائیوے پر واقع رینجرز ہیڈ کوارٹر کے قریب جھاڑیوں میں چھپایا جانے والادیسی ساختہ بم کی اطلاع نیشنل ہائی وے پولیس کو دی۔ بم کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں اور انہوں نے موقع پر پہنچ کر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا۔ بم ڈسپوزل کے عملے نے بروقت پہنچ کر بم کو ناکارہ بنادیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈکے عملے کا کہنا تھا کہ ناکارہ بنایا جانے والا بم اور گذشتہ شب قائدآباد کے علاقے میں رینجرزپرہونیوالے حملے میں استعمال ہونے والا بم ایک ہی ساخت کا تھا ۔ بم کی موجودگی پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فوری اطلاع فراہم کرکے سات سالہ بختیار نے ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیا جس وہاں موجود بعض افسران نے بچے کو نقد انعام سے نوازا۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور کے شہریوں کو ریلیف دینے کیلئے میگا پراجیکٹس،وزیر اعلی عثمان بزدارکا لاہور کیلئے اربوں روپے کا خصوصی پیکیج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker