تازہ ترینعلاقائی

کراچی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 ملزمان کو گرفتار

کراچی ﴿نامہ نگار﴾ شہر میں انسداد جرائم اور مختلف جرائم میں عناصر کے خلاف کراچی پولیس نے ایسٹ، ویسٹ، سائوتھ ملیر اور سینٹرل پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 ملزمان کو گرفتار کیا، گرفتاریوں میں 13 مفرور ملزمان کے علاوہ ایک رنگے ہاتھوں گرفتار کئے جانی والا ملزم بھی شامل ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں پر مشتمل پولیس رپورٹ کے مطابق جرائم پیشہ عناصر، ڈکیت گروہوں سے 3 پولیس مقابلے بھی ہوئے جبکہ ختم کئے جانے والے ڈکیت گروہوں کی تعداد ایک رہی، رپورٹ کے مطابق متذکرہ دورانیے گرفتار ملزمان سے 2 کاریں، ایک ہینڈ گرنیڈ، ایک موبائل فون، 18 پستول برآمد کیں، کراچی پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔#

یہ بھی پڑھیں  چیمپئنز ٹرافی تک رسائی کے لئے پاک بنگلہ دیش کشمکش مزید تیز

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker