تازہ ترینعلاقائی

کراچی فیکٹری آگ،جاں بحق افراد کی تعداد125ہوگئی

کراچی(نامہ نگار) کراچی کی فیکٹری میں لگنے والی آگ میں زندہ جلنے والوں کی تعداد ایک سو پچیس ہوگئی۔ فیکٹری میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔ مزدوروں کی سوختہ لاشیں نکالی جارہی ہیں ۔کراچی شہر میں منگل کی شام کئی گھرانوں پر قیامت ڈھاگئی۔شام پونے سات بجے بلدیہ ٹاؤن میں حب ریور روڈ پر واقع گارمنٹس کی فیکٹر ی میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پور ی فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔فیکٹری کا اکلوتا گیٹ بند ہونے کی وجہ سے ملازمین پھنس گئے۔ لوگوں نے جان بچانے کیلئے تیسری اور دوسری منزل سے چھلانگ لگا دی۔ کئی افراد کی سوختہ لاشیں شناخت کے قابل بھی نہیں رہیں۔ ہولناک آگ بجھانے کیلئےفائر بریگیڈ کی پنتیس گاڑیاں مصروف رہیں ۔آگ اتنی شدیدتھی کہ پاکستان نیوی کے فائر ٹینڈرز کو بھی طلب کیاگیا۔ملازمین کے عزیز واقارب اورعلاقے کے مکین بھی اطلاع ملتے ہی پہنچ آئے ۔لیکن سب بے بس رہے اورنم آنکھوں سےخوفناک آگ دیکھتے رہے۔عینی شاہدین کےمطابق تین منزلہ فیکٹری میں گارمنٹس اور پلاسٹک کا کام کیاجاتا تھا۔فیکٹری کےملازمین کی تعداددوہزارسےزائدبتائی جاتی ہے۔جھلس کرجاں بحق ہونےوالے افرادکی لاشیں اورزخمیوں کوسول ، عباسی شہید اورجناح اسپتال منتقل کیاگیا۔کئی لاشیں ایدھی کے سردخانے میں بھی منتقل کی گئیں،جاں بحق افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ویمنز ٹی 20:پاکستان نے بنگلا دیشن کو 28رنز سے شکست دیدی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker