پاکستانتازہ ترین

آج کی ہڑتال سانحہ بلدیہ پر یوم سوگ میں تبدیل

کراچی(نامہ نگار) سانحہ بلدیہ کے پیش نظرسندھ یونائٹڈ پارٹی نے آج کی ہڑتال کو یوم سوگ میں تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ مسلم لیگ ن، تحریک انصاف ، اے این پی، جماعت اسلامی سمیت مسلم لیگ ہم خیال بھی آج یوم سوگ منائیں گی ۔ سانحہ بلدیہ کے پیش نظرسندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ شاہ محمود شاہ نے آج کی ہڑتال کو یوم سوگ میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے آج کراچی میں کارکنان کو یوم سوگ منانے کی ہدایت کی ہے ۔ اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی نے واقعہ کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج یوگ سوگ منایا جائے گا۔جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی اور مسلم لیگ ہم خیال کے رہنما ارباب غلام رحیم نے بھی آج ہڑتال نہ کرنے اوریوم سوگ کا اعلان کیاہے

یہ بھی پڑھیں  بورے والا ہومیو پیتھک ڈاکٹرز ایسو سی ایشن بورے والا کے زیر اہتمام مقامی ریسٹورنٹ میں عید ملن پارٹی کا انعقاد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker