پاکستانتازہ ترین

کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات ، چار افراد جاں بحق

کراچی( مانیٹرنگ سیل) کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں پولیس اہلکار سمیت چار افراد جاں بحق ،چار زخمی، لیاقت آباد سے انسانی سر اور پاوں ملے ہیں۔ سپرہائی وے پر نامعلوم افرادکی فائرنگ سے پولیس اہلکار عامر حسین جان کی بازی ہار گیا۔پی آئی بی اور ملیر ندی سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں جن کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔ کورنگی مہران ٹاون میں مسلح افراد نے محمد خان نامی نوجوان کو گولیاں مارکر قتل کردیا۔گلشن پٹیل اسپتال اور نیو کراچی ایوب گوٹھ میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے ۔اسٹیل ٹاون کے قریب بھی مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے، لیاقت آباد میں سندھی ہوٹل کے قریب سے ایک شخص کا سر اور پاوٴں ملے۔

یہ بھی پڑھیں  بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے پاک بھارت کرکٹ سیریز کی منظوری دیدی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker