پاکستانتازہ ترین

مفتی منیب الرحمان چئیرمین رویت ہلال کمیٹی کا گستاخانہ فلم کیخلاف ریلی کا اعلان

کراچی(نامہ نگار) سنی رہبر کونسل کے سربراہ اورمرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے گستاخانہ فلم کے خلاف ہفتے کو کراچی میں ریلی نکالنے کا اعلان کیاہے اورمطالبہ کیاہے کہ تمام انبیاء کی توہین کو مذہبی دہشت گردی قراردیا جائے۔ جامعہ نعیمیہ کراچی میں اہلسنت تنظیمات کے رہنماوٴں کے ساتھ نیوز کانفرنس میں مفتی منیب الرحمان نے بتایاکہ مزار قائد سے تبت سینٹر تک نکالی جانے والی تحفظ ناموس مصطفی ریلی بالکل پرْامن ہوگی ، شرکاء سے اپیل ہے کہ کسی بھی شخص کے ہاتھ میں لاٹھی ، ڈنڈا اور پتھر نہیں ہونا چاہئے۔مفتی منیب الرحمان نے مطالبہ کیاکہ تمام انبیاء کی توہین کو مذہبی دہشت گردی قراردے کر سزا کے لئے قانون بنایا جائے اوراس قانون کی پابندی اقوام متحدہ کے تمام ممالک پر اسی طرح لازم ہوجس طرح عالمی قوانین نافذ ہوتے ہیں۔مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ اگرمغرب میں ہولوکاسٹ کا ذکر جرم ہوسکتا ہے تو اسلام کے مقدس شعائر کی اہانت کو جرم قراردینے میں کیا رکاوٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ایم پی اے بابر سلیم کا انوکھا احتجاج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker