تازہ ترینعلاقائی

شہرقائدمیں سالانہ تبلیغی سہ روزہ سالانہ اجتماع باعث رحمت ہے، مفتی محمد نعیم

کراچی (نامہ نگار) جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہا ہے کہ شہرقائدمیں سالانہ تبلیغی سہ روزہ سالانہ اجتماع باعث رحمت ہے، اجتماع کا مقصد عالم اسلام کو اختلاف وافتراق سے نکال کر اللہ کی توحید کے سایے تلے جمع کرنا ہے ، تبلیغی جماعت عالم اسلام کو منظم اور متحد کرنے کا ذریعہ بن رہی ہے ، ہر سال دنیا بھر میں ہونے والے اجتماعات عالم اسلام کی حقیقی ترجمانی کررہے ہیں۔ جمعرات کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں مفتی محمدنعیم نے کہاکہ عالم اسلام کو اس وقت جن مصائب و مشکلات کا سامناہے اسی بڑی وجہ اسلامی تعلیمات سے دوری ہے ،تبلیغی جماعت عالم اسلام کے انسانوں کو دین سے قریب کرنے کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے ، پوری دنیا میں پرامن اسلام کی عظیم تحریک ہے جس کے مبلغین کی محنت سے لاکھوں لوگ حلقہ بگوش اسلام اور بھٹکے ہوں کو سیدھی راہ نصیب ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ تبلیغی جماعت عالم اسلام کو متحد کرنے کی عظیم تحریک ہے ، سیاسی اور نظریاتی اختلافات سے ہٹ کر اللہ کی توحید کا پرچار اور اسلام کی دعوت ایک عظیم کام بلکہ کار پیغمبری ہے۔تبلیغی اجتماع شہرقائد کے لیے رحمت ہے، مسلمان کی حقیقی کامیابی اللہ کی رضا مندی میں ہے، اللہ کو ناراض کرکے خوشحالی حاصل کرنے والے دنیا میں جتنابھی آرام وسکون حاصل کرلیں مگر ان کا انجام برا ہوتاہے ۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم نے سیکیورٹی فورسزکوبھارتی جارحیت کامنہ توڑجواب دینےکااختیاردے دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker