تازہ ترینعلاقائی

کراچی میں موٹرسائیکل پر پابندی کاحکم واپس

کراچی(نمائندہ پاک نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں موٹرسائیکل چلانے پر پابندی کی معطلی کے احکامات برقرار رکھے تاہم صوبائی حکومت نے کراچی میں موٹرسائیکل پرعائد پابندی کاحکم واپس لے لیاہے۔ سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی سے متعلق اپنے فیصلے پر حتمی مہرلگادی ہے۔ یعنی پابندی کالعدم قرار۔ مانگ لی گئی ہے موبائل فون کی بندش کیخلاف بھی پٹیشن۔۔ ہائیکورٹ کے از خود نوٹس پر پیش ہوئے ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ ، ایڈووکیٹ جنرل اورآئی جی سندھ۔ اْنہوں نے بتایا عدالت کو کہ موٹرسائیکل پر پابندی کا حکم لے لیا گیا ہے واپس۔ چیف جسٹس نے کہا اپنے ریمارکس میں۔عدالت کے حکم کا مطلب ہر گز یہ نہیں کہ وہ آگاہ نہیں ذمہ داری سے۔ مگر صرف موٹرسائیکل ہی نہی ہورہی ہیں کاریں اور بھاری گاڑیاں بھی دہشت گردی میں استعمال۔ پابندی سے لاکھوں شہری ہوتے ہیں پریشان۔ موٹرسائیکل کی بندش سے ناصرف شہربلکہ عدالت کا بھی رک جائے گاکام۔ درخواست گزار انور منصور خان کا تھا کہنا کہ امریکی قونصلیٹ پرکسی موٹرسائیکل نے نہیں حملہ کیاگیا تھاگاڑی سے۔ کراچی بدامنی کیس میں سپریم کورٹ کے بغیر رجسٹریشن گاڑیوں کو تحویل میں لینے کے حکم پر عمل ہوجاتا تو اس اقدام کی ضرورت پیش نہ آتی۔ سیکرٹری داخلہ وسیم احمد کا کہنا تھا دکانوں کوبندکرنے کا حکم ہم نے میڈیاپر سنا، حکومت نے یہ حکم جاری نہیں کیا۔۔۔ عوام کو موٹر سائیکل پر پابندی کے حوالے سے تو مل گیا ہے ریلیف مگر وہ پوچھتے ہیں کیا زمانے میں پنپنے کی یہی باتیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  پھولنگر:رانا شوکت محمود ایک عظیم انسان تھے۔رانا عبدالقیوم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker