پاکستانتازہ ترین

کراچی:اورنگی ٹٓاؤن میں امام بارگاہ کے قریب دھماکا،2ہلاک

کراچی (نامہ نگار)پاکستان کے کاروباری مرکز کراچی کے مغربی علاقے اورنگی ٹاؤن پونے پانچ نمبر میں امام بارگاہ کے قریب زوردار دھماکا ہوا ہےجس کے نتیجے میں2افرادہلاک اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔ دی نیوزٹرائب کےنمائندے کے مطابق بنارس چوک سے نصف کلومیٹر دور اورنگی ٹاؤن کے علاقے پونے پانچ نمبر کی مرکزی شاہراہ پر واقعہ حیدر کرارامام بارگاہ سامنے ایک موٹرسائیکل پہلے سے کھڑے سی این جی رکشہ سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں زورداردھماکا ہوا ہے۔ دھماکے سے رکشہ اور2 موٹرسائیکلیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں جب کہ قریبی دکانوں بھی متاثر ہوئی ہیں۔ خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ تباہ ہونے والی ایک موٹرسائیکل خودکش بمبار کی ہوسکتی ہے جو امام بار گاہ میں گھسنے کی کوشش میں رکشے سے ٹکراگیا۔ نمائندے نے بتایا امام بارگاہ سے ملحقہ الخدمت اسپتال جب کہ اس کے بالکل سامنے پولیس اسٹیشن بھی واقعہ ہے۔ دھماکے کی آواز اتنی شدید تھی کہ لوگ بدہواسی کے عالم میں جانے بچانے کے لیے محفوظ مقامات کی جانب بھاگنے لگے جب کہ اسپتال میں موجود بچوں ور خواتین نے چیخ وپکارشروع کردیا۔ دھماکے کے بعد ہرطرف دھواں پھیل گیاجب کہ افراتفرای کے مناظر بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔ واقعہ کے بعد رینجرز اورپولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہےجب کہ ریسکیو ٹیمیں زخمیوں کو طبی امداد کے لیےقطر اسپتال منتقل کررہی ہیں جب کہ لاشوں کو عباسی شہید اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ہلاک ہونےو الے ایک شخص کے اعضاء دور تک بکھرے ہوئے تھے جو کہ خودکش بمبار بھی ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  وقت آگیا ہے کہ پاکستان افغان جنگجووں کی مدد بند کر دے، پرویز مشرف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker