تازہ ترینعلاقائی

کراچی میں دہشت گردی کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی گئی

کراچی (مانیٹرنگ سیل) کراچی میں دہشت گردی کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی گئی ،کراچی کے علاقے بلدیہ میں امام بارگاہ کے قریب پانچ کلو وزنی دیسی ساختہ بم برآمد ۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بم کو ناکارہ بنادیا۔ بلدیہ ٹاؤن کے علاقے گلشن غازی میں انیس ڈی بس اسٹاپ کے قریب سے امام بارگاہ زین العابدین کی دیوار سے ساتھ سے پانچ کلو وزنی دیسی ساختہ بم ملاجسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر ناکارہ بنادیا۔ پولیس کے مطابق امام بارگاہ زین العابدین میں مجلس سے پہلے امام بارگاہ کی سوئپنگ دوران بم برآمد ہوا جس پربم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ امام بارگاہ سے قریب سے ملنے والا بم دیسی ساختہ تھا جس میں چار کلو بارودی مواد اور ایک کلو بال بیرنگ کو گھی کے ڈبے میں رکھا گیا تھا ۔ بم میں چار بیٹریاں بھی لگائی گئی تھی ۔ بم کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی ایسٹ اسپیشل انویسٹی اگیشن یونٹ فاروق اعوان اور ایس پی سی آئی ڈی مظہر مشوانی سمیت قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے دیگر افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے بم سے ملنے والے بارود کے سیمپل لے کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان ترقی پذیر یا تنزل پذیر ملک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker