تازہ ترینعلاقائی

کراچی:حساس اداروں نے بارود سے بھری گاڑی پکڑلی، تباہی ٹل گئی

کراچی(مانیٹرنگ سیل) منگھو پیر میں حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے بارودی مواد سے بھری گاڑی اور موٹرسائیکل برآمدکرلی جبکہ مقابلے کے دوران ایک مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق سی آئی ڈی پولیس نے حساس اداروں کے ہمراہ منگھو پیر کے علاقے میں کارروائی کی اور مقابلے دوران ایک شدت پسند مارا گیا جبکہ کئی زخمی ہوگئے تاہم ملزمان کے بارے میں مزید معلومات نہیں مل سکیں ۔ حکام کے مطابق ملزمان کے قبضے سے بارودسے بھری گاڑیوں کے علاوہ خود جیکٹس اور دیگر دھماکہ خیز مواد و اسلحہ بھی برآمد کرلیاگیاہے۔ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم نے بتایاکہ گاڑی بارودسے مکمل بھری ہوئی ہے جس کو سٹیرنگ کے قریب ایک مین سوئچ سے جوڑاگیاہے جبکہ پانی کے کولروں میں نٹ بولٹ بھرے ہوئے تھے جنہیں ناکارہ بنادیاگیاہے جبکہ گاڑی کو ڈی فیوز کررہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker