Uncategorized

کراچی:ملیر میں دھماکا،ایک جاں بحق،4افراد زخمی

کراچی (نامہ نگار) ملیر پندرہ میں سیمنٹ کے بلاکس بنانے کے تھلے میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق، چار زخمی ہوگئے۔ملیر پندرہ میں ہونے والے زوردار دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ بھی دھماکے کی جگہ پر پہنچ گیا، جبکہ امدادی ٹیموں نے زخمی ہونے والے چاروں افراد کو جناح اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا سیمنٹ کے بلاک بنانے والے تھلے میں ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوئے۔ گزشتہ روز بھی پولیس نے منگھو پیر سے 100 کلو وزنی بم برآمد کر کے کراچی کو بڑی تباہی سے بچا لیا تھا۔ جناح اسپتال کے ایم الی او منظور میمن کے مطابق چار زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہلاکت اور زخموں کی شدت بم میں استعمال ہونے والے چھروں کے باعث ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پولنگ اسٹاف مہریں لگاتا رہا، پولیس تحفظ دیتی رہی، پرویز الٰہی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker